Fatwa Online

الکحل ملے ہوئے پرفیوم کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:920

الکحل ملے ہوئے پرفیوم کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ ناپاک ہے؟ کیا اس کو استعمال کرنا گناہ ہے؟ کیا اس کو لگا کر نماز پڑھنا ناجائز ہے؟ الکحل سے مراد وہ الکحل جس میں کیمیکلز ملا کر اس کی حقیقت بدل کر پرفیوم میں ملایا جاتا ہے، اور اس کے پینے پر طبی اعتبار سے نقصانات ہیں، کیا اس کا استعمال جائز ہوگا؟ جائز ہو تو اس کی کیا دلیل ہے اور ناجائز ہے تو اس کی کیا وجہ ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: علی

  • مقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 25 اپریل 2011ء

موضوع:سپرے(پرفیوم) کا حکم  |  نماز  |  جدید فقہی مسائل

جواب:
الکحل تھوڑی مقدار میں استعمال ہو تو جائز ہے۔ پرفیوم لگاتے وقت یہ ہوا میں اڑ جاتی ہے اور اس کا اثر باقی نہیں رہتا۔ لہذا ایسے پرفیوم کے ساتھ نماز جائز ہے اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 20 April, 2024 03:09:57 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/920/