Fatwa Online

کیا نماز میں تشہد واجب ہے یا مستحب؟

سوال نمبر:906

کیا نماز میں تشہد واجب ہے یا مستحب؟ اور کیا پورا تشہد واجب ہے یا کچھ واجب اور کچھ مستحب؟

سوال پوچھنے والے کا نام: شفیق احمد النوری

  • مقام: ممبئی، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2011ء

موضوع:زکوۃ

جواب:
ہمارے فقہاء احناف کے نزدیک دونوں قعدوں میں تشہد یعنی التحیات للہ سے عبدہ ورسولہ تک پڑھنا واجب ہے چاہے کوئی بھی نماز ہو۔ البتہ چار رکعات میں پہلا قعدہ واجب اور دوسرا قعدہ فرض ہے۔ (کتب فقہ)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 11 April, 2021 05:11:16 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/906/