Fatwa Online

کیا دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟

سوال نمبر:814

کیا دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: فیصل محمود عًمانی

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2011ء

موضوع:نکاح

جواب:
شرعی طور پر پہلی بیوی سے اجازت لینا فرض، واجب یا سنت نہیں ہے یعنی ضروری نہیں ہے۔

قرآن مجید میں فرمایا :

فَانكِحُواْ مَا طَابَ لَكُم مِّنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلاَثَ وَرُبَاعَ.

(النِّسَآء ، 4 : 3)

"ان عورتوں سے نکاح کرو جو تمہارے لئے پسندیدہ اور حلال ہوں، دو دو اور تین تین اور چار چار (مگر یہ اجازت بشرطِ عدل ہے)۔"

یہ آیت کریمہ مطلق ہے اس میں اجازت کی کوئی قید نہیں۔ صرف آگے بیان جو ہو رہا ہے کہ اگر بیویوں کے درمیان انصاف نہ کرنے کا اندیشہ ہو تو ایک ہی کافی ہے۔

چونکہ دوسری بیوی پہلی کے ساتھ ہی رہے گی لہذا مناسب ہے کہ پہلی بیوی سے مشورہ ہو تاکہ بعد میں آئے دن لڑائی جھگڑا نہ ہو، کیونکہ اگر اس سے مشورہ نہ لیا جائے تو دوسری کو برداشت کرنا پہلی کے لیے بہت ہی مشکل ہے لہذا ضروری نہیں ہے لیکن مناسب ضرور ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 20 April, 2024 04:49:05 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/814/