Fatwa Online

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی وفات کیسے اور کہاں ہوئی اور آپ کا جنازہ کس نے پڑھایا؟

سوال نمبر:809

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی وفات کیسے اور کہاں ہوئی اور آپ کا جنازہ کس نے پڑھایا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: طاہر محمود

  • مقام: شکار کوٹ، خوشاب، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 25 مارچ 2011ء

موضوع:سیرت

جواب:
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی وفات 58 ھ کو بیماری کے باعث اپنے گھر میں ہوئی۔ آپ نے وصیت کی تھی کہ مجھے جنت البقیع میں دفن کیا جائے۔

آپ کا نماز جنازہ سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ نے نماز وتر کے بعد پڑھایا تھا۔

(البداية والنهاية، لابن کثير، ج : 4، جز : 7، ص : 97)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 19 April, 2024 06:56:30 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/809/