Fatwa Online

ذمی کس کو کہا جاتا ہے؟

سوال نمبر:6158

السلام علیکم مفتی صاحب! ذمی کسے کہتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اختر رضا سعیدی

  • مقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2023ء

موضوع:اقلیتوں کے حقوق

جواب:

ذمی ایک فقہی اصطلاح ہے، جو ایسے غیرمسلموں کیلئے استعمال ہوتی ہے جو اسلامی ریاست کی امان میں رہتے ہوں اور اُنہوں نے شرائطِ ذِمّہ (قانونی کی بالادستی، جزیہ وغیرہ) کو قبول کر لیا ہو۔ ذمہ کا معنیٰ وعدہ، ضمانت اور گارنٹی ہے، چونکہ ذمیوں کے ساتھ اللہ اور رسول اور جماعت المسلمین کا عہد ہوتا ہے کہ شرائطِ ذمہ کو تسلیم کرنے کے بعد وہ مکمل طور سے اسلامی ریاست کے ذمۂ تحفظ پر ہیں۔ اس معاملے کو سمجھنے کیلئے دورِ حاضر میں ’قانونِ شہریت‘ کی مثال دی جاسکتی ہے۔ ہر ملک اپنے باشندوں کو ’شہریت‘ دیتا ہے جس کے نتیجے میں شہری کے حقوق، جیسے جان، مال اور آبرو کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست پر لازم ہو جاتی ہے اور ریاست کے حقوق، جیسے قوانین کا احترام وغیرہ شہری کا فرض بن جاتے ہیں۔ گویا یہ ریاست اور شہری کا ایک عقد ہے۔ اسی طرح اہلِ ذمہ یعنی ذمیوں کے تحفظ کی ذمہ داری اسلامی ریاست کی ہوتی ہے جبکہ شرائطِ ذمہ کو پورا کرنا اہلِ ذمہ پر لازم ہوتا ہے۔ اسلامی ریاست میں غیرمسلم اقلیتوں کے حقوق سے متعلق جاننے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’اسلام میں اقلیتوں کے حقوق‘ کا مطالعہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد ثناء اللہ طاہر

Print Date : 01 November, 2024 05:13:14 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/6158/