Fatwa Online

مرتکبِ کبیرہ کی اقتداء میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:5815

مفتی صاحب! ایسے امام کی اقتداء کرنا کیسا ہے جو جھوٹا اور گنہگار ہے؟ اگر اس کی اقتداء کے لیے دل نا مانیں تو کیا جماعت ترک کر سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مدثر

  • مقام: عمان
  • تاریخ اشاعت: 12 اکتوبر 2020ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

صحیح العقیدہ مسلمان خواہ گناہِ کبیرہ کا مرتکب ہو اس کی اقتداء میں نماز ہو جاتی ہے۔ کسی شخص کی اقتداء اس لیے ترک نہیں کرنی چاہیے کہ وہ گناہگار ہے۔ مقتدین کی نماز کی قبولیت میں امام کے گناہ مانع نہیں ہوتے۔ البتہ امام کو بھی اس بات کا خیال ہونا چاہیے کہ تقویٰ و طہارت کے لحاظ سے اسے عام لوگوں کے لیے معیار بننا ہے۔ اگر وہ سرِعام کبائر کا مرتکب ہوگا تو عام لوگوں کو نصیحت کرنے کے مقام سے گر جائے گا اور اس کی بات کا اثر ختم ہو جائے گا۔ جواب کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

گالم گلوچ کرنے والے امام کی اقتداء کا کیا حکم ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 18 April, 2024 07:29:26 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5815/