Fatwa Online

گواہوں کے بیانات میں تضاد ہونے پر گواہی کی کیا حیثیت ہو گی؟

سوال نمبر:5796

اگر گواہوں کے بیانات میں تضاد ہو تو احناف کے ہاں اُن کی گواہی کی کیا حیثیت ہو گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: کاشف اقبال

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 20 جولائی 2020ء

موضوع:شہادت (گواہی)

جواب:

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے شاگردوں کے نزدیک اگر گواہوں کے بیانات کے الفاظ مختلف ہوں لیکن معنیٰ ایک ہی ہو تو وہ گواہی قبول کر لی جاتی ہے جبکہ امام حنیفہ رحمہ اللہ کے موقف کے مطابق الفاظ اور معنی دونوں ایک جیسے ہوں تو گواہی قابل قبول ہوتی ہے ورنہ نہیں ، جیسا کہ فتاوٰی ہندیہ میں ہے:

يُعْتَبَرُ اتِّفَاقُ الشَّاهِدَيْنِ لَفْظًا وَمَعْنًى عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى وَقَالَا: الِاتِّفَاقُ فِي الْمَعْنَى هُوَ الْمُعْتَبَرُ لَا غَيْرُ.

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک گواہوں کا لفظاً ومعناً اتفاق معتبر ہے، جبکہ صاحبین رحمہما اللہ کے نزدیک صرف معناً اتفاق کافی ہے۔

الشيخ نظام وجماعة من علماء الهند، الفتاوى الهندية، 3: 503، بيروت: دار الفكر

لہٰذا گواہوں کے بیانات میں تضاد کی صورت میں اُن کی گواہی قابل قبول نہ ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 11:42:18 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5796/