Fatwa Online

ولیمہ کے موقع پر نیودرا کا لین دین کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:5662

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ! جناب ہمارے یہاں اگر کسی کے بیٹے کی شادی ہوتی ہے تو لوگ اسے بطور امداد کے کچھ پیسے دیتے ہیں۔ مگر اس شرط کے ساتھ کہ میرے بیٹے کی شادی پر دوگنے پیسے دینے ہونگے۔ اسی طرح ایک دوسرے کی امداد کرنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اشرف

  • مقام: کشمیر، ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 18 فروری 2020ء

موضوع:معاشرت

جواب:

کسی علاقائی رسم یا کسی برادری کے رواج کے طور پر شادی کے موقع پر دی گئی رقم پر واپسی کے وقت زائد کا مطالبہ کرنا ناجائز اور ممنوع ہے، یا اس شرط کے ساتھ کسی کو مالی مدد دینا کہ واپسی کے وقت وہ اضافے کے ساتھ دی جائے گی تو یہ بھی جائز نہیں ہے۔ اگر کوئی اپنی مرضی سے اضافے کے ساتھ واپس کرے تو حرج نہیں لیکن مخصوص شرح کے ساتھ اضافے کا مطالبہ کرنا سود کے زمرے میں آئے گا۔

اس لیے صورت مسئلہ میں کسی کی شادی کے موقع پر کسی کو اس شرط پر کوئی مالی مدد دینا کہ ہماری شادی میں وہ رقم دوگنا بڑھا کر دے گا تو ایسا کرنا شرعا جائز نہیں، اگر کوئی اپنی خوشی سے آسانی کے ساتھ زائد دے تو جائز ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 01:31:21 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5662/