Fatwa Online

سنتِ غیر مؤکدہ کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:5654

عصر اور عشاء کی غیر موکدہ چار سنتوں کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: غلام مصطفی

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 جنوری 2020ء

موضوع:نماز

جواب:

سنتِ مؤکدہ و غیرہ مؤکدہ کی ادائیگی میں فرق یہ ہے کہ اگر نمازی چار رکعت سنتِ مؤکدہ ادا کر رہا ہے تو دوسری رکعت کے قعدہ میں تشہد پورا پڑھنے کے بعد اور درودِ ابراہیمی سے قبل کھڑا ہوجائے۔ تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ ملاکر معمول کے مطابق قعدہ اخیرہ میں تشہد، درودِ ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔ جبکہ سنتِ غیر مؤکدہ کی ادائیگی کے دوران دوسری رکعت کے قعدہ میں تشہد کے بعد درودِ ابراہیمی اور دعا پڑھے پھر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا جائے، تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونے کے بعد سورہ فاتحہ سے پہلے ثناء اور تعوذ و تسمیہ پڑھے۔ بقیہ نماز مؤکدہ سنتوں کی طرح ادا کریں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 19 April, 2024 11:21:41 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5654/