Fatwa Online

ارحان یا ارھان نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:5601

ارحان یا ارھان نام رکھنا کیسا ہے اور اسکا معنی کیا ہوتا ہے.؟

سوال پوچھنے والے کا نام: وسیم دانش

  • مقام: سورت، گجرات، ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 28 دسمبر 2019ء

موضوع:اسلامی نام

جواب:

بسیار کوشش کے باوجود لفظ ’ارحان‘ کی اصل اردو، عربی یا فارسی لغت میں نہیں ملی، اس لیے ہم اس کا معنیٰ بتانے سے قاصر ہیں۔

دوسرا لفظ ’ارھان‘ رہن کی جمع ہے، رہن گروی رکھی ہوئی شئے کو کہتے ہیں۔ یہ لفظ بھی کسی کا نام رکھنے کے لیے بہتر نہیں، ہماری رائے میں لفظی اور معنوی اعتبار سے یہ دونوں نام نامناسب ہیں۔ ان کی بجائے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام یا بامعنی نام رکھنا بہتر ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 02:23:55 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5601/