Fatwa Online

اگر نماز میں کوئی سورت بھول جائے تو اسے چھوڑ کر دوسری سورت پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:5600

السلام علیکم مفتی صاحب! اگر نماز میں کوئی سورت پڑھتے پڑھتے اس سورت میں سے کوئی آیت بھول جائے اور وہ سورت چھوڑ کر کوئی دوسری سورت مکمل پڑھی۔ کیا اس سے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے یا نہیں؟ اور اگر سجدہ سہو نماز پڑھنے کے آدھے گھنٹے بعد یاد آئے تو اس نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ایاز محبوب

  • مقام: ابوظہبی
  • تاریخ اشاعت: 28 دسمبر 2019ء

موضوع:نماز

جواب:

آپ کے دونوں سوالوں کے جوابات بالترتیب درج ذیل ہیں:

1۔ اگر نمازی نے ایک سورت بھولنے کی وجہ اسے چھوڑ کر کوئی دوسری سورت پڑھ لی تو اس پر سجدہ سہو واجب نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران تین آیات کی تلاوت کے بعد نمازی رکوع کر لے۔

2۔ اگر کسی پر سجدہ سہو لازم ہو اور نماز کی ادائیگی کے بعد اسے یاد آئے تو نماز لوٹا لے کیونکہ سجدہ سہو نہ کرنے کی صورت میں نماز ناقص رہے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 26 April, 2024 04:22:35 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5600/