Fatwa Online

کیا زانی اپنی مزنیہ سے نکاح کر سکتا ہے؟

سوال نمبر:5197

زانی اور زانیہ آپس میں نکاح کر سکتے ہیں یا انکا ایک دوسرے سے نکاح جائز ہے ؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عفیفہ خان

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 08 جنوری 2019ء

موضوع:زنا و بدکاری

جواب:

اگر زانی اور مزنیہ آپس میں کسی محرم رشتے سے منسلک نہیں ہیں تو دونوں آپس میں نکاح کر سکتے ہیں۔ بہتر بھی یہی ہے کہ یہ دونوں آپس میں ہی نکاح کریں۔ البتہ ان کے اصول و فروع ایک دوسرے پر حرام ہوجاتے ہیں یعنی زانی کے باپ، دادا یا بیٹے، پوتے کا نکاح مزنیہ کے ساتھ نہیں ہوسکتا‘ اسی طرح مزنیہ کی ماں، نانی اور بیٹی، پوتی، نواسی کا نکاح زانی کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 April, 2024 03:43:31 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5197/