Fatwa Online

کیا مساجد کو قومی پرچم کے رنگ میں رنگنا جائز ہے؟

سوال نمبر:4791

کیا مسجد کے میناروں کو قومی پرچم کے رنگ سے رنگنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ذاکر حسین انصاری

  • مقام: تین پہاڑ، ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 02 مئی 2018ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

جو رنگ کسی دوسرے مذہب کی خاص نشانی کے طور پر استعمال نہ ہوتا ہو‘ اس سے مسجد کے میناروں کو رنگنے میں حرج نہیں۔ البتہ مساجد میں سیاسی نعروں یا سیاسی نظریات کے اظہار سے اجتناب کرنا بہتر ہے، کیونکہ اس سے مساجد عبادت گاہ کی بجائے سیاسی اکھاڑوں میں بدلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ مسجد کے میناروں پر سفید یا سبز رنگ کریں، کیونکہ یہ رنگ اسلام کے علامتی اظہار کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 April, 2024 05:05:01 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4791/