Fatwa Online

کیا امتحان میں‌ کامیابی کا کوئی وظیفہ ہے؟

سوال نمبر:4726

السلام علیکم مفتی صاحب! امتحان میں‌ کامیابی کا کوئی وظیفہ بتا دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ولید احمد

  • مقام: سرگودھا
  • تاریخ اشاعت: 26 فروری 2018ء

موضوع:وظائف

جواب:

امتحان میں کامیابی کا مجرب اور اصل وظیفہ اس کے لیے محنت اور تیاری ہے۔ دعاؤں، وِرد اور وظائف کی اپنی جگہ ہے لیکن کوئی کامیابی محنت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی۔ اس لیے آپ امتحان کی تیاری کریں اور اپنے اندر اعتماد پیدا کریں۔ نمازِ‌ پنجگانہ کی پابندی اور والدین کی فرمانبرداری ہر امتحان میں کامیابی کا سب سے بڑا وظیفہ ہے۔ کثرت سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں۔ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ ’یَا عَلِیمُ‘ کا ورد کریں اس سے حافظہ قوی ہوگا اور اللہ تعالیٰ علم و معرفت کے دروازے کشادہ فرمائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 April, 2024 03:13:10 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4726/