Fatwa Online

دو مساجد کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا ضروری ہے؟

سوال نمبر:4704

ایک نئی مسجد بنانے میں دوسری مسجد سے کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟ کیا پاکستان کے قانون میں موجود ہے ایک دو کلومیٹر ہو چاہیے یا نہیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محبوب احمد

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 28 فروری 2018ء

موضوع:مسجد کے احکام و آداب

جواب:

دو مساجد کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے اس سلسلے میں کوئی نص موجود نہیں، اس کا تعین ضرورت و حالات کے پیشِ نظر کیا جائے گا۔ محکمہ اوقاف پنجاب کے 2014 میں جاری کردہ مساجد کمیٹی رولز کے مطابق نئی مسجد کی تعمیر کے لئے دوسری مسجد سے اس کا فاصلہ کم از کم 500 میٹر ہونا ضروری ہے۔ اسی قانون کو پیشِ‌ نظر رکھ کر نئی مساجد تعمیر کی جائیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 02:25:48 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4704/