Fatwa Online

کیا حالتِ جنابت میں حدیث کی کتاب کو چھونا جائز ہے؟

سوال نمبر:4509

ناپاکی کی حالت میں حدیث کی کتاب کو چھوناکیسا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد خالد کٹیہار

  • مقام: بہار، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2017ء

موضوع:نجاستیں

جواب:

کتبِ احادیث میں مقدس احکام، قرآنی آیات، آیات کی تفسیر و احکام درج ہوتے ہیں اس لیے حالتِ جنابت میں حدیث کی کتاب کو بلاحائل چھونے سے گریز کرنا چاہیے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے:

لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَO

اس کو پاک (طہارت والے) لوگوں کے سوا کوئی نہیں چُھوئے گا۔

الْوَاقِعَة، 56: 76

اس لیے جن کتب میں قرآنی احکام، احادیث درج ہوں‘ انہیں حالتِ جنابت میں چھونا جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 04 May, 2024 12:39:47 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4509/