Fatwa Online

نکاح‌ سے پہلے طلاق کی دھمکی دینے سے طلاق کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:4499

نکاح سے پہلے لڑکے اور لڑکی کی کسی بات پر بحث ہو رہی تھی۔ لڑکے نے کہا ’ایسا نہ ہو کہ نکاح‌ کے بعد ہماری طلاق ہو جائے‘ لڑکی نے جواب دیا نہیں‌ ہوسکتی۔ پھر لڑکے نے کہا ’اگر یہی حالات رہے تو ہو بھی سکتی ہے‘ یا کہا کہ ’ہو جائے گی‘۔ سوال یہ ہے کہ کیا شادی کے بعد ان الفاظ کی وجہ سے کوئی طلاق واقع ہوئی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عباس جہانزیب

  • مقام: دبئی
  • تاریخ اشاعت: 02 نومبر 2017ء

موضوع:تعلیق طلاق  |  طلاق

جواب:

آپ کے یہ الفاظ لغو ہیں، ان سے کوئی طلاق نہیں‌ ہوئی۔ لیکن اس طرح کی شرائط اور لغویات مستقبل میں‌ بننے والے رشتوں کو کمزور کرتے ہیں، اس لیے ان سے اجتناب کیا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 25 April, 2024 07:30:57 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4499/