Fatwa Online

کیا درگاہ بی بی پاکدامن میں خاندانِ مسلم بن عقیل کے مزار ہیں؟

سوال نمبر:4444

السلام علیکم! مجھے یہ پوچھنا ہے کہ بی بی پاک دامن کا مزار یعنی حضرت مسلم بن عقیل کی زوجہ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا اور حضرت مسلم بن عقیل رضی اللہ عنہ کی 3 ہمشیرگان اور حضرت مسلم بن عقیل رضی اللہ عنہہ کے خاندان کی قبریں موجود ہیں۔ کیا واقعی یہاں حضرت مسلم بن عقیل رضی اللہ عنہ کے خاندان کی قبریں ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مدثر رحمان کیانی

  • مقام: دینہ، جہلم
  • تاریخ اشاعت: 19 اکتوبر 2017ء

موضوع:اسلامی تاریخ

جواب:

مزار بی بی پاکدامن میں مدفون جن ہستیوں کا تذکرہ عام طور پر کیا جاتا ہے ان میں حضرت مسلم بن عقیل رضی اللہ عنہ کی زوجہ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا، ان کی ہمشیرگان اور خاندان کی دیگر خواتین ہیں۔ تاہم اس کا کوئی تاریخی ثبوت نہیں ہے، ہوسکتا ہے یہ مزارات جن ہستیوں کے نام سے معروف ہیں انہی کے ہوں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 07:36:12 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4444/