Fatwa Online

کیا آدھے بازو والی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

سوال نمبر:4422

<p>السلام علیکم مفتی صاحب! میرے دو سوال ہیں:</p> <ol> <li>کیا آدھے بازو والی شرٹ پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟</li> <li>اگر شرٹ یا پینٹ پہ دھاگے کے ساتھ کسی جانور کی شبیہ (تصویر) بنی ہو تو کیا اسے پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟</li> </ol>

سوال پوچھنے والے کا نام: ایاز محبوب

  • مقام: ابوظہبی
  • تاریخ اشاعت: 07 اکتوبر 2017ء

موضوع:نماز

جواب:

مرد کا ستر ناف سے گھٹنوں تک اور عورت کا ہاتھ، پاؤں‌ اور چہرے کو چھوڑ کر پورا بدن ہے اور نماز کی شرط ستر ڈھانپنا ہے۔ لہٰذا جو بھی باوقار لباس سترپوشی کرے اس کو پہن کر نماز ادا کرنا درست ہے۔ اسی طرح ہاف بازو شرٹ بھی باوقار لباس کا حصہ ہو تو پہن کر نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اگر تصاویر فحش و عریاں‌ نہ ہوں‌ تو نماز ہو جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 09:49:11 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4422/