Fatwa Online

نماز میں سلام پھیرنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:438

نماز میں سلام پھیرنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

موضوع:عبادات  |  عبادات

جواب:

نماز میں سلام پھیرنے کاطریقہ حدیثِ مبارکہ سے ثابت ہے۔ حضرت عامر بن سعد اپنے والد حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرتے ہوئے دیکھتے تھے، یہاں تک کہ (رُخِ انور موڑنے کی وجہ سے) حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رخسار مبارک کی سفیدی دیکھ لیتے۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب المساجد و مواضع الصلاة، باب السلام للتحليل من الصلاة عند فراغها، 1 : 409، رقم : 582

ایک اور حدیث میں حضرت عمار بن یاسر رضی اﷲ عنھما سے مروی ہے کہ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائیں اور بائیں یوں سلام پھیرتے ہوئے اَلسَّلَامُ عَلَيْکُمْ وَرَحْمَةُ اﷲِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکُمْ وَرَحْمَةُ اﷲِ. کہتے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رخسار مبارک کی سفیدی نظر آنے لگتی۔

ابن ماجه، السنن، کتاب اقامة الصلاة والسنة فيها، باب التسليم، 1 : 495، رقم : 916

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 27 April, 2024 08:07:37 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/438/