Fatwa Online

کیا موبائل گیمز تخلیق کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:4254

السلام علیکم! میں ایک گیم ڈیویلپر ھوں- مجھے پوچھنا تھا کہ گیم ڈیویلپنٹ اسلام میں جائز ھے یا نہیں۔براہ مہربانی قران و حدیث کا حوالہ دیں تاکہ اپنے باقی بھائیوں کو بھی بتا سکوں- شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جنید اکرم

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 جولائی 2017ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

آپ کی بنائی گئی گیمز کے جائز یا ناجائز ہونے کا فیصلہ اس میں پائے جانے والے فیچرز کی بنیاد پر ہوگا۔ اگر اس میں کوئی چیز اسلام کے احکام، اسلامی تہذیب و تمدن، علاقائی ثقافت کے خلاف کوئی چیز نہیں ہے اور وہ ذہنی نشو ونما پر منبی ہے تو اسے بنانے اور استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اس کے برعکس اگر کھیل بےحیائی اور فحاشی پر مشتمل ہو تو ایسی گیمز ڈیویلپ کرنا جائز نہیں ہے۔ قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے بےحیائی اور برائی کے کاموں میں تعاون کرنے سے منع کیا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ.

المائدة، 5: 2

نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں تعاون کرو اور برائی و سرکشی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 12:52:54 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4254/