Fatwa Online

خواب میں آگ دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:4182

میں نے خواب میں دیکھا کہ سلنڈر لیک ہونے سے مجھے آگ لگ جاتی ہے۔ میں پاس کھڑی بیٹی کو آگ بجھانے کا کہتا ہوں اور میں زمین پر لوٹنا شروع کر دیتا ہوں اور آگ بجھ جاتی ہے مگر میرے جسم پر کوئی زخم یا نشان نہیں ہوتا۔براہ مہربانی اس خواب کی تعبیر بتایے گا۔ جزاک اللہ

سوال پوچھنے والے کا نام: شاہد احمد

  • مقام: گوجرخان
  • تاریخ اشاعت: 04 اپریل 2017ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

خواب میں آگ دیکھنا بشارت، لڑائی، دشمن، حسن، گناہ اور برکت سمیت کئی مرادیں ہوسکتی ہیں۔ مذکورہ خواب میں آگ پر قابو پانا اور جلنے کے نقصانات سے بچ جانا اس بات کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا دشمن پر غالب آئے گا اور وہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 April, 2024 08:47:58 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4182/