Fatwa Online

کیا نعلین پاک کے نقش پر مقدس کلمات لکھنا جائز ہے؟

سوال نمبر:4092

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ نعلین پاک کی تصویر جو جھنڈے یا کسی کاغذ پر بنی ہوتی ہے، کیا اس نعلین پاک کے نقش کے اندر یا نیچے بسم اللہ الرحمن الرحیم، کلمہ، اسم محمد یا میلاد النبی لکھ سکتے ہیں؟ اور کیا نعلین پاک کی تصویر اونچی جگہ پر موجود ہو اور نیچے قرآن مجید رکھ کرتلاوت قرآن پاک کی جا سکتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نعیم اقبال قادری

  • مقام: چکوال، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2017ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

نعلینِ پاک کے نقش پر تسمیہ (بسم اللہ)، اسمِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھنا جائز نہیں ہے۔ اگر نقشِ پاک کسی اونچی جگہ پر موجود ہو تو نیچے بیٹھ کر تلاوتِ کلامِ پاک کرسکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 01:14:50 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4092/