Fatwa Online

کیا کپڑے کی جرابوں پر مسح جائز ہے؟

سوال نمبر:4048

السلام علیکم! فقہ حنفی میں جرابوں (کپڑے والی) پر مسح جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو طریقہ کیا ہے؟ اور مدت کتنی ہوتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: رانا عثمان

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 اکتوبر 2016ء

موضوع:مسح

جواب:

جرابوں پر مسح تین صورتوں میں جائز نہیں:

  1. ایسی جراب جس میں سے پانی گزر کر نیچے تک پہنچ جائے۔
  2. جراب پاؤں پر تسموں سے بندھی ہو۔
  3. اتنی باریک ہو کہ اس سے پاؤں نظر آئیں۔

موزوں اور جرابوں پر مسح کے احکام جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

موزوں پر مسح کے جامع احکام کیا ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 20 April, 2024 04:32:54 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4048/