Fatwa Online

بواسیر کا مریض مسلسل خون آنے کی صورت میں نماز کس طرح ادا کرے گا؟

سوال نمبر:3969

کیا بواسیر کا مریض خون آنے کی صورت میں نماز ادا کر سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: غلام محمد صفدر

  • مقام: جوہرآباد
  • تاریخ اشاعت: 21 جولائی 2016ء

موضوع:نماز

جواب:

اگر مریض کو خون مسلسل آتا رہتا ہے تو ہر نماز کے لیے نیا وضو کر کے نماز ادا کر سکتا ہے، خواہ دورانِ نماز بھی اسے خون آتا رہے اس کی نماز ہو جائے گی۔ ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے۔ اگر ممکن ہو تو ایسا زیرِجامہ پہن لے جس سے خون لباس تک نہ پہنچ سکے اور لباس محفوظ رہے، ہر نماز کے وقت اس زیرجامہ کو تبدیل کر لے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 05:51:14 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3969/