Fatwa Online

حالتِ جنابت میں سحری کھانے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3958

حالتِ جنابت میں سحری کا کیا حکم ہے؟ اگر غسل کا وقت نہ ہو تو کیا حالت جنابت میں‌ سحری کر سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: غلام دستگر

  • مقام: منگلا ڈیم
  • تاریخ اشاعت: 22 جون 2016ء

موضوع:سحر و افطار کے احکام  |  روزہ

جواب:

وقت کی قلت کے سبب اگر فوری غسل کرنا ممکن نہ ہو تو حالتِ جنابت میں سحری کرنا جائز ہے۔ حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں اپنے والد ماجد کے ساتھ گیا۔ یہاں تک کہ ہم حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے فرمایا:

اَشْهَدُ عَلَی رَسُولِ اﷲِ إِنْ کَانَ لَيُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعٍ غَيْرِ احْتِلَامٍ ثُمَّ يَصُومُهُ ثُمَّ دَخَلْنَا عَلَی اُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ مِثْلَ ذَلِکَ.

’’میں گواہی دیتی ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اگر احتلام سے (ہی) نہیں، جماع سے جنابت کی حالت میں صبح ہوتی تو روزہ رکھ لیا کرتے۔ پھر ہم حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے تو اُنہوں نے بھی اسی طرح فرمایا۔‘‘

  1. بخاري، الصحيح، 2: 681، رقم: 1830، بيروت، لبنان: دار ابن کثير اليمامة
  2. مسلم، الصحيح، 2: 780، رقم: 1109، بيروت، لبنان: دار احياء التراث العربي

لہٰذا مجبوری کی وجہ سے حالتِ جنابت میں سحری کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 07:20:11 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3958/