Fatwa Online

والدین کی زندگی میں‌ تقسیم کی گئی جائیداد پر وراثت کے احکام لاگو ہوں‌ گے؟

سوال نمبر:3927

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا ٹھیکے پر دی جانے والی زمین سے حاصل کردہ رقم سے اولاد (بیٹا، بیٹی) اپنا حصہ لینے کا حق رکھتے ہیں؟ رقم کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ جبکہ والدین حیات ہوں اور زمین بھی ان کے نام پر ہو۔ شریعت کی روسے رہنمائی فرما دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: مقصودالہی عطاری

  • مقام: صادق آباد، جنوبی پنجاب
  • تاریخ اشاعت: 20 جون 2016ء

موضوع:تقسیمِ وراثت

جواب:

والدین اپنی زندگی میں بچوں کی ضرورت یا اپنی مرضی کے مطابق جس کو جتنی رقم چاہیں، دے سکتے ہیں۔ والدین کی زندگی میں دی گئی جائیداد پر وراثت کے احکام لاگو نہیں ہوتے۔ لیکن اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ اولاد میں کسی کے ساتھ ظلم نہ ہو۔ ہر ایک کی ضرورت میں کمی پیشی ہو سکتی ہے، اس لیے والدین حسبِ ضرورت تقسیم کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 26 April, 2024 10:31:23 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3927/