Fatwa Online

کیا پنشن کی رقم لینا شرعاً جائز ہے؟

سوال نمبر:3894

السلام علیکم! گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں سے ماھانہ GPF.EOBIکی مد میں مخصوص رقم کاٹی جاتی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد اسی رقم کی بنیاد پر پیینشن دی جاتی ہے۔ کیا پنشن کی رقم لینا شرعاً درست ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مقصود الٰہی

  • مقام: سنجرپور (صادق آباد)
  • تاریخ اشاعت: 21 اپریل 2016ء

موضوع:جی پی فنڈ/پراویڈنٹ فنڈ

جواب:

پنشن کی رقم لینا شرعاً جائز ہے۔ اس میں کوئی امر مانع نہیں ہے کیونکہ یہ ملازمین کی تنخواہوں میں سے کٹوتی کر کے ہی ادارے انویسٹمنٹ کرتے ہیں اور اسی کے منافع میں سے ریٹائرمنٹ پر کچھ رقم اکٹھی دیتے ہیں اور باقی پنشن کی صورت میں ماہانہ بنیاد پر دیتے ہیں۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

جی پی فنڈ پر گورنمنٹ کی طرف سے دیا جانے والا معاوضہ لینا جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 05:28:32 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3894/