Fatwa Online

پریشان کن خوابوں سے بچنے کا وظیفہ کیا ہے؟

سوال نمبر:3846

السلام علیکم! مفتی صاحب میں اکثر خواب میں بہت زیادہ گندا پانی دیکھتی ہوں جو کہ مجھے مختلف حالات میں نظر آتا ہے کبھی اس سے کچھ نقصان ہوتا ہے اور کبھی محفوظ رہتی ہوں۔ برائے مہربانی ایک تو اس خواب کی تعبیر بتا دیں اور دوسرا ان سے بچنے کا کوئی وظیفہ بتا دیں۔ آپ کا بہت بڑا احسان ہوگا۔

سوال پوچھنے والے کا نام: زینب عفان

  • مقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 29 مارچ 2016ء

موضوع:خواب اور بشارات  |  وظائف

جواب:

اگر آپ شادی شدہ نہیں ہیں تو جلد از جلد شادی کر لیں اور اگر شادی شدہ ہیں تو اپنے اعمال پے نظرثانی کریں۔
نماز کی پابندی کریں اور رات کو سونے سے پہلے سورۃ فاتحہ، آیت الکرسی، سورۃ اخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ایک ایک مرتبہ اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود و سلام پڑھا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 01:16:08 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3846/