Fatwa Online

طواف کے کتنے چکروں میں رمل کرنا ضروری ہے؟

سوال نمبر:3727

کیا طواف کے سات چکروں میں رمل کرنا چاہئے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2015ء

موضوع:طواف

جواب:

طواف کے پہلے تین پھیروں میں تیز قدم اٹھانے اور شانے ہلانے کو رمل کہتے ہیں، جیسا کہ قوی اور بہادر لوگ چلتے ہیں۔

رمل صرف طواف کے پہلے تین چکروں میں سنت ہے، ساتوں میں کرنا مکروہ ہے۔ لہٰذا پہلے میں رمل نہ کر سکا تو دوسرے اور تیسرے میں کرے۔ اگر پہلے تین چکروں میں رمل نہ کیا تو باقی چار میں نہ کرے اور اگر رش کی وجہ سے رمل کا موقع نہ ملے تو رمل کی خاطر نہ رکے بلارمل طواف کرے اور جہاں جہاں موقع ملے اتنی دور رمل کرے۔ اور اگر ابھی طواف شروع نہیں کیا ہے اور جانتا ہے کہ رش کی وجہ سے رمل نہیں کر سکے گا اور یہ بھی معلوم ہے کہ ٹھہرنے سے موقع مل جائے گا تو انتظار کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 09 May, 2024 03:28:46 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3727/