Fatwa Online

حالتِ احرام میں بال ٹوٹنے کا کیا کفارہ ہے؟

سوال نمبر:3725

دورانِ احرام وضو کرتے، سر کھجاتے یا کنگھا کرتے وقت بال ٹوٹ جائیں تو اس کا کفارہ کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2015ء

موضوع:احرام کے احکام

جواب:

اگر وضو کرتے، سر کھجاتے یا کنگھا کرتے وقت بال ٹوٹ جائیں تو ایک بال کے بدلہ میں ایک مٹھی غلہ یا ایک ٹکڑا روٹی یا ایک چھوہارا اور دو بالوں کے بدلہ میں دو مٹھی غلہ یا دو ٹکڑے روٹی اور اگر تین سے زائد بال گرے تو صدقہ فطر کی مقدار خیرات کرے اور اگر بیماری کے سبب یا اَزخود بال گریں تو اس صورت میں کوئی کفارہ نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 09 March, 2021 02:03:18 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3725/