Fatwa Online

مسح کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟

سوال نمبر:370

مسح کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

موضوع:عبادات

جواب:

1۔ وہ چیزیں جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے انہی سے مسح بھی ٹوٹ جاتا ہے۔

2۔ مدتِ مسح پوری ہو جانے سے مسح ٹوٹ جاتا ہے۔

3۔ اگر ایک موزہ اتار دیا تو مسح ٹوٹ جاتا ہے۔

4۔ کسی طرح موزہ کے اندر پانی داخل ہو گیا مثلاً وہ آدمی پانی میں داخل ہوا اور اس کا نصف سے زیادہ پاؤں دھل گیا تو مسح ٹوٹ جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 25 April, 2024 04:12:28 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/370/