Fatwa Online

کیا عورت حالت حیض میں مہندی لگا سکتی ہے؟

سوال نمبر:356

کیا عورت حالت حیض میں مہندی لگا سکتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

موضوع:حیض  |  طہارت

جواب:

جی ہاں! عورت حالت حیض میں مہندی لگا سکتی ہے۔ حدیث مبارکہ میں ہے:

عَنْ مُعَاذَةَ أَنَّ اِمْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ رضی اﷲ عنها قَالَتْ: تَخْتَضِبُ الْحَائِضُ؟ فَقَالَتْ: قَد کُنَّا عِندَ النَّبِیِّ  صلی الله علیه وسلم  وَنَحْنُ نَخْتَضِبُ فَلَمْ يَکُن يَنْهَانَا عَنْه.

 ابن ماجه، السنن، کتاب الطهارة وسننها، باب الحائض تختضب، 1: 357، رقم: 656

’’حضرت معاذہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے دریافت کیا: کیا حائضہ مہندی لگا سکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہم رسول اﷲ  صلی اللہ علیہ وسلم  کے زمانہ اقدس میں مہندی لگاتیں تھیں، آپ ہمیں اس سے منع نہیں فرماتے تھے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 26 April, 2024 05:38:29 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/356/