Fatwa Online

ماں کا بچے کو دودھ بخشنے سے کیا مراد ہے؟

سوال نمبر:3515

السلام علیکم! مرنے کے بعد ماں کا بچے کو اپنا دودھ بخشنا، کیا اس کا کوئی شرعی جواز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سلیم

  • مقام: الٰہ آباد
  • تاریخ اشاعت: 21 فروری 2015ء

موضوع:والدین کے حقوق

جواب:

یہ ایک محاوراتی بات ہے۔ بچے کو پیٹ میں اٹھانے سے لے کر جنم دینے اور سالوں تک پروش کرنے میں ایک ماں جو مشکلات برداشت کرتی ہے، بچہ ساری زندگی ان کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اسی لیے شریعت اسلامیہ نے ایک ماں کو بےشمار حقوق عطا کرتے ہوئے جنت کو ماں کے قدموں تلے تلاش کرنے کا حق دیا۔ جب ماں یہ محارہ بولتی ہے کہ ’’میں نے اپنے فلاں بچے کو دودھ بخش دیا‘‘ تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس نے اپنے حقوق میں کم پیشی کو معاف کر دیا۔ اور اگر محاورہ اِس کے برعکس بولا تو مراد ہے کہ ماں نے اپنے حقوق میں کم پیشی کو معاف نہیں کیا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 27 April, 2024 07:42:59 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3515/