Fatwa Online

صحابی کا گستاخ فاسق ہے یا کافر؟

سوال نمبر:3321

<p>اسلام علیکم محترم علماء کرام! میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی صحابی کے بارے میں یہ کہے کہ میرے نزدیک صحابی حضرت ایوب انصاری  رضی اللہ عنہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ کیونکہ انہوں نے دین کی خدمت ویسی نہیں کی جیسے خلفاء راشدین نے کی، اور جو وہ عمل کریں وہ بھی میرے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔</p> <p> کیا ایسے شخص نے کفر کیا یا گناہ کا مرتکب ہوا؟</p>

سوال پوچھنے والے کا نام: فیصل ایوب قادری

  • مقام: پاکستان (لاہور)
  • تاریخ اشاعت: 21 جولائی 2014ء

موضوع:خلفائے راشدین و صحابہ کرام

جواب:

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کو پکڑو گے فلاح پاجاؤ گے۔ اس ارشاد مبارکہ کی روشنی میں‌ ایسا کہنے والا شخص گمراہ ہے جو اپنی بدبختی اور کم علمی کی وجہ سے اپنی آخرت خراب کر رہا ہے۔ گستاخ ہے جس کے منہ سے شیطان بول رہا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 10:50:59 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3321/