Fatwa Online

کیا والدین مرنے کے بعد قبر سے بھی اولاد کو دعا دیتے ہیں؟

سوال نمبر:3210

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا ماں مرنے کے بعد بھی قبر سے اولاد کو دعا دیتی ہے؟ اللہ کے فضل سے میں نے اپنی والدہ کی بہت خدمت کی ہے۔ان کا انتقال چار ماہ پہلے ہوا۔ وہ مجھے کہا کرتی تھیں کہ مرنے کے بعد بھی تمہیں دعا دیتی رہوں گی۔

سوال پوچھنے والے کا نام: راحیلہ شبنم

  • مقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 02 جولائی 2014ء

موضوع:ایصال ثواب

جواب:

ایسی کوئی روایت ہماری نظروں سے نہیں گزری۔

بہرحال حیات برزخی کے باری میں جاننے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکڑمحمدطاہرالقادری کی درج ذیل کتاب کا مطالعہ فرمائیں:

ایصالِ ثواب کی شرعی حیثیت

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 16 April, 2024 09:34:21 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3210/