Fatwa Online

عقیقہ کے گوشت کے کتنے حصے ہوتے ہیں؟

سوال نمبر:3152

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ عقیقہ کے کتنے حصے ہوتے ہیں؟ کیا عقیقہ میں غریبوں کا بھی حصہ ہوتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سید ارتضی

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 07 جولائی 2014ء

موضوع:احکام و مسائلِ عقیقہ

جواب:

بہتر تو یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کی طرح عقیقہ کے گوشت کے بھی تین حصے کیے جائیں۔ ایک حصہ غریبوں کو، ایک رشتہ داروں اور دوستوں کو دے دیا جائے اور ایک خود رکھ لیں۔ اگر کوئی پروگرام ہو تو سارے کا سارا بھی استعمال کر سکتے ہیں، لیکن غریبوں کا خیال رکھتے ہوئے ان کو بھی پروگرام میں شامل کر لیا جائے تو بہترین عمل ہے۔ لہذا غریبوں کی مدد ضرور کی جائے اور ان کو تیسرا حصہ ضرور دیا جائے، بہترین عمل یہی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 28 April, 2024 02:52:01 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3152/