Fatwa Online

کیا ہر خشک چیز پاک ہوتی ہے؟

سوال نمبر:3088

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ہر خشک چیز پاک ہوتی ہے کو تفصیل سے اور مثالوں سے سمجھا دی جائے، جیسے خشک زمین، کار کے خشک ٹائر، خشک جوتے وغیرہ اور اگر کوئی نجس چیز جو خشک ہو ئی ہو اس کو چھونے والا جہاں جہاں ہاتھ لگائے گا کیا وہ چیزیں پاک رہیں گی۔

سوال پوچھنے والے کا نام: فیصل

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2014ء

موضوع:طہارت

جواب:

اگر گندگی نہ لگی ہوئی ہو یعنی گاڑی کے ٹائر، جوتے یا زمین خشک ہوں اور ان پر کوئی نجس چیز نظر نہ آ رہی ہو تو وہ پاک ہوتی ہیں، ان کو ہاتھ لگانے سے ہاتھ ناپاک (نجس) نہیں ہو جاتا کہ وہ ہاتھ بھی آگے جس چیز کو لگائے جائیں تو وہ بھی ناپاک ہو جائے، ایسا ہرگز نہیں ہے۔ دیگر چیزوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے جو خود نجس نہیں ہیں لیکن ان کو نجاست لگے پھر وہ زمین سے رگڑ کھانے کے بعد صاف ہو جائیں تو وہ پاک ہو جاتی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 12:45:40 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3088/