Fatwa Online

کیا فی کلو وزن کے حساب سے قربانی کا جانور خریدنا جائز ہے؟

سوال نمبر:2897

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ آج کل قربانی کے لیے بکرا وزن کے حساب سے ملتا ہے مطلب یہ ہے کہ 419 روپے فی کلو بکرا کیا لانا جائز ہے اور کیا اس طرح قربانی ہو جائے گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: دانش علی

  • مقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

موضوع:قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

قربانی کے لیے خریدے جانے والے جانور کی عمر پوری ہو یعنی ایک سال سے کم نہ ہو، صحت مند اور تندرست ہو، کوئی عیب نہ پایا جاتا ہو یعنی خوبصورت ہو۔ باقی ریٹ کر کے خریدیں یا تول کر وزن کے حساب سے آپ کی قربانی ہو جائے۔ اکثر تو جانور کو دیکھ بھال کر اس کی قیمت طے کر کے ہی خریدے جاتے ہیں۔ یہ اچھا طریقہ بھی ہے کیونکہ جانور کی صحت اور خوبصورتی کے اعتبار سے قیمت ہوتی ہے صرف گوشت کو نہیں دیکھا جاتا۔ جب تول کر لیا جائے گا اس میں سب برابر ہونگے۔ بہر حال تول کر بھی خریدا تو قربانی ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 11:48:09 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2897/