Fatwa Online

غیر اسلامی قانون کے مطابق دی گئی طلاق کے بعد کیا اسلامی قانون کے مطابق بھی طلاق دینا ضروری ہے؟

سوال نمبر:2883

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ غیر اسلامی قانون کے مطابق دی گئی طلاق کے بعد کیا شرعی طور پر بھی طلاق دینا ضروری ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: امجد چوہدری

  • مقام: ہالینڈ
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

موضوع:طلاق  |  معاملات

جواب:

غیر اسلامی عدالت کے ذریعے بھی طلاق دی جائے تو ہو جاتی ہے۔ خاوند بذریعہ عدالت دے یا پھر خاوند حقوق پورے نہ کرے تو عورت بذریعہ عدالت تنسیخ نکاح کروا لے تو طلاق واقع ہو جائے گی چاہے عدالت جو بھی ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 09:20:14 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2883/