Fatwa Online

نماز جمعہ میں فرائض سے پہلے والی سنتیں‌ رہ جانے پر کیسے ادا کی جائیں؟

سوال نمبر:2818

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر جمعہ کی نماز میں فرائض سے پہلے پڑھی جانے والی سنتیں رہ جائیں تو ان کو ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ کیا انکی قضا واجب ہے یا فرائض کے بعد والی چار سنتیں، دو سنتیں اور دو نوافل ہی کافی ہوں گے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: امجد پرویز ملک

  • مقام: شرقپور شریف
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

موضوع:نماز جمعہ  |  نماز کی سنتیں  |  نماز کے فرائض  |  عبادات

جواب:

نماز جمعہ کے فرائض سے پہلے والی چار سنتیں اگر رہ جائیں تو فرائض کے بعد والی چار سنت اور دو سنت کے بعد پہلے والی چار سنتیں جو رہ گئی تھیں پڑھیں گے پھر دو نفل بعد میں پڑھیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 12:02:06 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2818/