Fatwa Online

کیا تکمیل نکاح کے لیے کلمے پڑھانا ضروری ہے؟

سوال نمبر:2750

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک امام صاحب نے تقریب نکاح میں تلاوت قرآن مجید کے بعد خطبہ نکاح پڑھا اور اس کے بعد لڑکا اور لڑکی سے پوچھا کہ اس مہر (مہر کی مقدار بتائی) کے ساتھ قبول ہے؟ لڑکا اور لڑکی نے کہا کہ قبول ہے۔۔۔ اس تقریب میں بڑے چھوٹے سب حاضر تھے۔۔۔ امام صاحب نے کلمے نہیں پڑھائے ۔۔۔ کیا یہ نکاح صحیح ہے؟ مختصرا جواب دیں۔ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: بشیر خان

  • مقام: جہلم، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

موضوع:نکاح

جواب:

صرف دو عاقل بالغ گواہوں کی موجودگی میں بعوض حق مہر عاقل بالغ لڑکا لڑکی ایجاب وقبول کر لیں تو نکاح قائم ہو جاتا ہے۔ خطبہ نکاح پڑھنا سنت ہے۔ باقی تلاوت، نعت اور کلمے پڑھنا باعث برکت ہیں لیکن ان کے بغیر نکاح ہو جاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں
نکاح پڑھنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 12:26:41 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2750/