Fatwa Online

کن صورتوں میں رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنے کی اجازت ہ

سوال نمبر:271

کن صورتوں میں رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنے کی اجازت ہ

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 24 جنوری 2011ء

موضوع:عبادات

جواب:

درج ذیل صورتوں میں رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے :

بیماری اور بڑھاپے کی وجہ سے، ہلاک ہونے کا ڈر، ایامِ حمل میں اور بچے کو دودھ پلانے کی حالت میں، دیوانگی کی حالت میں اور جہاد کے دوران۔ یہ سب ایسے عذر ہیں کہ اگر ان کی وجہ سے کوئی روزہ نہ رکھے تو گنہگار نہیں لیکن بعد میں جب بھی یہ عذر ختم ہو جائیں تو چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا کرنا لازم ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 25 April, 2024 12:15:39 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/271/