Fatwa Online

کیا غصہ کی حالت میں طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:2612

السلام علیکم کیا غصے کی حالت میں ایک ہی وقت میں‌ تین طلاقیں دینے سے تین ہی واقع ہو جاتی ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نزہت یونس

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2013ء

موضوع:طلاق

جواب:

شدید غصہ جو عقل پر چھا جائے ایسی حالت میں تو طلاق واقع نہیں ہوتی۔ اگر شدید غصہ نہیں تھا تو ایک ہی وقت میں ہوں یا الگ الگ مجالس میں جتنی طلاقیں دی جائیں ہو جاتی ہیں۔ لہذا نارمل حالت میں یعنی کم غصہ کی حالت میں تین طلاقیں ایک ہی وقت میں دی ہیں تو واقع ہو گئی ہیں۔

مزید وضاحت کے لیے یہاں کلک کریں
کیا انتہائی غصہ میں طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 08:44:55 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2612/