Fatwa Online

کیا اپنی ساس کو گالیاں دینے سے حرمت مصاہرت ثابت ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:2603

السلام و علیکم مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ کیا اپنی ساس کو گالیاں دینے سے حرمت مصاہرت ثابت ہو جاتی ہے؟ جزاک اللہ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ایوب

  • مقام: راولپنڈی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2013ء

موضوع:حرمت مصاہرت

جواب:

ساس کو گالیاں دینے سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی ہے۔ احناف کے نزدیک شہوت سے چھونے یا بوسہ لینے سے بھی حرمت مصاہرت ثابت ہو جاتی ہے جبکہ باقی ائمہ کے نزدیک نکاح سے حرمت مصاہرت ثابت ہوتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 25 April, 2024 02:26:03 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2603/