Fatwa Online

کیا بینک سے قرض‌ لے کر گھر بنایا جا سکتا ہے؟

سوال نمبر:2591

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں‌ کویت میں‌ ملازمت کرتا ہوں کیا میں بینک سے قرض لے کر پاکستان میں‌ گھر بنا سکتا ہوں، کیا یہ سود تو نہیں‌ ہو گا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: وحید

  • مقام: کویت
  • تاریخ اشاعت: 22 مئی 2013ء

موضوع:سود  |  قرض  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

بینک والے اگر جتنے پیسے آپ کو بطور قرض دیں اتنے ہی واپس لیں تو پھر سود نہیں ہو گا۔ آپ قرض لے سکتے ہیں اس کو قرض حسنہ کہتے ہیں۔ اگر وہ آپ کو قرض اس شرط پر دیں کہ متعین مدت کے بعد آپ نے اس قرض پر اضافہ کر کے دینا ہے پھر سود ہو گا جو جائز نہیں ہے۔ مثلا وہ آپ کو 5 لاکھ روپے دیتے ہیں اور سال یا دو سال بعد 5 لاکھ ہی واپس لیتے ہیں پھر تو جائز ہے دوسری صورت اگر وہ کہیں کہ 5 لاکھ لے لو سال یا دو سال بعد 6 لاکھ واپس کر دینا یہ سود ہے جو جائز نہیں ہو گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 18 April, 2024 07:01:07 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2591/