Fatwa Online

کیا انگلش قوانین کے مطابق طلاق ہو جانے سے اسلام میں بھی ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:2544

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں مطلقہ ہوں اگر کسی لڑکی کو انگلش قوانین کے مطابق طلاق ہو جائے تو کیا اسے اسلامی قوانین کے مطابق بھی طلاق ہو جائے گی؟ اگر ہو جاتی ہے تو برائے مہربانی جتنا جلدی ہو سکے مجھے اس پر فتوی بھیج دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: سدرہ

  • مقام: یو کے
  • تاریخ اشاعت: 23 اپریل 2013ء

موضوع:طلاق  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

اگر آپ کے خاوند نے آپ کو نارمل حالت میں سوچ سمجھ کر طلاق دی ہے تو جتنی بار دی ہے وہ واقع ہو جائے گی، چاہے جس قانون کے مطابق بھی دی جائے۔ اب آپ نے وضاحت نہیں کی کہ آپ کے خاوند نے کس حالت میں اور کتنی بار آپ کو طلاق دی ہے؟ اس لیے ہم یہاں یہ فیصلہ نہیں دے سکتے ہیں کہ طلاق ہو گئی ہے یا نہیں، لیکن یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ طلاق جس قانون کے مطابق بھی دی جائے اور جتنی بار دی جائے وہ ہو جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 02:34:55 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2544/