Fatwa Online

مسلسل خون نکلنے کے باوجود نماز کیسے ادا کی جائے؟

سوال نمبر:2528

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے فسچولا کا آپریشن کروایا ہے۔ پایوڈین/خون سے فورا کپڑے خراب ہو جاتے ہیں۔ اب میں نماز کیسے ادا کروں؟ برائے مہربانی جلدی جواب دیں۔ میری نمازیں قضا ہو رہی ہیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ انعام الحق

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 اپریل 2013ء

موضوع:نماز  |  عبادات

جواب:

اگر خون مسلسل آتا رہتا ہے تو ہر نماز کے لیے نیا وضو کر کے نماز پڑھ لیا کریں، اگر ممکن ہو تو جہاں سے خون آتا ہے وہاں کپڑا یا کوئی متبادل چیز رکھ کے نماز ادا کر لیا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 25 April, 2024 05:07:07 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2528/