Fatwa Online

اولاد کو والدین کا حکم کس وقت تک ماننا چاہیے؟

سوال نمبر:2477

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر سسرال والے بہو پر سرے عام تشدد کریں تو اس صورت میں‌ شوہر کو کیا کرنا چاہیے؟ کیا والدین کی غلطی کے باوجود ان کی اطاعت کرے یا اپنی بیوی کو لے کر الگ ہو جائے، جبکہ لڑکے کے والدین کو اپنی غلطی کا احساس بھی نہ ہو تو کیا تب بھی لڑکا اپنے والدین کی اطاعت کرے یا چھوڑ دے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: منہاج البرکت

  • مقام: نواب شاہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2013ء

موضوع:والدین کے حقوق

جواب:

والدین ہوں یا کوئی اور ہو، جب کوئی گناہ کرنے کا حکم دے اس پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ اللہ تعالی کسی پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، اس لیے اگر والدین آپ کو آپ کی بیوی پر ظلم کرنے کو کہیں تو آپ کے لیے ان کی اطاعت کرنا لازمی نہیں ہے۔ ہاں اگر کوئی اچھا کام کرنے کو کہتے ہیں ضرور کریں، لیکن گناہ میں ان کی اطاعت نہ کریں۔ بہتر یہی ہے کہ اپنی بیوی کو ان سے الگ کر دیں، آپ دونوں الگ رہیں، کھائیں پئیں، لیکن آپ اپنے والدین کی خدمت کرنا نہ بھولیں۔ آپ ان کی خدمت جاری رکھیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 05:26:26 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2477/