Fatwa Online

سلسل بول کی بیماری میں نماز کیسے ادا کی جائے گی؟

سوال نمبر:2400

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو سلسل بول کی بیماری ہو تو نماز کیسے ادا کرے؟ کپڑے ہر دفعہ تبدیل تو نہیں کیے جا سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مسعود زبیری

  • مقام: سیالکوٹ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 فروری 2013ء

موضوع:احکامِ طہارت و صلوٰۃ برائے معذور  |  وضوء  |  نماز  |  طہارت

جواب:

سلسل بول کا مریض under wear وغیرہ پہن لے اور اس میں کوئی کپڑا وغیرہ رکھ لے، ہر نماز کے وقت وہ کپڑا تبدیل کر لیں، پہلے والے کپڑے کو دھو لیں، دوبارہ پھر اس کو استعمال کر سکتے ہیں، جب بھی وضو کریں کپڑا تبدیل کر لیں، پورا لباس تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیئے:

کیا بار بار ہوا خارج ہونے کی صورت میں ہر بار وضو کرنا پڑے گا؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 04:37:07 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2400/